ایڈ ن بر گ 18 ستمبر ( ایجنسیز) غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق تاج برطانیہ سے علیحدگی کے لئے آج ہونے والے ریفرنڈم میں رجسٹرڈ ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے جب کہ اس سے قبل تاج برطانیہ سے علیحدگی اور برطانیہ کے ساتھ رہنے والے حامیوں کی جانب سے عوام کو اپنی
جانب قائل کرنے کے لئے پر زور مہم چلائی گئی۔ ہر چھوٹے بڑے چوراہے، بازار اور سڑکوں، شاہراہوں پر اسکاٹ لینڈ کے پرچم آویزاں کر دیئے گئے ہیں، جگہ جگہ ہاں اور نہیں کے پمفلیٹس لگائے گئے ہیں۔ حکام کے مطابق ریفرنڈم میں حصہ لینے کے لئے 97 فیصد افراد کی رجسٹریشن مکمل ہوچکی ہے جب کہ آج ہونے والے ریفرنڈم میں 80 فیصد ٹرن آؤٹ آنے کا امکان ہے۔